قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے،سردار ایاز صادق

پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کو حق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کا مکمل اختیار دیتا ہے، ملک کے مجموعی طور پر 97ملین رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:54

قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے،پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کو حق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کا مکمل اختیار دیتا ہے، ملک کے مجموعی طور پر 97ملین رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرزڈے کے موقع پرتمام رجسٹرڈ پاکستانی ووٹرز کو مبارکباددیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابی دن منانے کا مقصد لوگوں کے اندر انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے شعور کو اُجاگر کرنا ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین ملک میں بسنے والے تمام لوگو ں کوحق رائے دہی کے ذریعے جمہوری قوتوں کو مضبوط کر نے کامکمل اختیار دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی جمہوری عمل کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی طور پر 97ملین رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے جس کے ذریعے وہ اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں 44فیصد ووٹرز کے عمریں 35سال تک ہیں جو انتخابی عمل پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت نے دوسر ی جمہوری حکومت کو اپنے اختیارات سونپے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے حال ہی میںانتخابی اصلاحات کا جامع مسودہ قومی اسمبلی سے مشترکہ طور پر منظور کروایا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں تعلیمی پروگرام ، سیمیناراور دیگر معاشرتی سرگرمیوں میں وفاق اور صوبوں کی سطح پرعوام کے اندر ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :