ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:39

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں رینجرز اور سندھ پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ رینجرز کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تناظر میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے کراچی کی تمام حساس تنصیبات اور اہم مقامات سمیت دیگر علاقوں کی نگرانی کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ شرپسند عناصر کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے اور اس سلسلے میں جوائنٹ آپریشنز کے لئے مربوط حکمتِ عملی مرتب کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے مزید موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :