پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں اسلامی بینکاری کے مستقبل پر سیمینار

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام اسلامی بینکاری کے مستقبل اور کالج کے طلباء کے لئے مواقع کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، میزان بینک کے نائب صدر کلیم احمد ریاض، برانچ مینجر عمر مغل ، فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کلیم احمد ریاض نے پاکستان میں اسلامی بینکاری کے بڑھتے ہوئے رحجان اور اس سلسلے میں سٹیٹ بینک کی ہدایات کے مختلف پہلوو،ْں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی بینکنگ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث اس شعبے میں طلباء وطالبات کے لئے بہترین مواقع موجودہیں۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء وطالبات کو متعلقہ شعبے میں روزگار حاصل کرنے کے مختلف تکنیکی طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔ بعد ازاں سوال جواب کی نشست منعقد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :