پنجاب یونیورسٹی اور امام خمینی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مابین تحقیق کے فروغ کے لئے معاہدہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی اور امام خمینی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مابین باہمی تعلقات، تعلیم اور تحقیق کے مشترکہ منصوبوں کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخطوں کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میںوائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، وائس چانسلر امام خمینی انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر روحیلہ بیات، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہراور مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز نے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق دونوں جامعات سکالرز، سٹاف اور طلباء کے وفود کے تبادلے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گی۔ دونوں یونیورسٹیاں تعلیمی معلومات کا تبادلہ بھی کریں گی اور یونیورسٹیوں میں منعقد ہونے والی کانفرنسز، سیمینارز ، اکیڈیمک میٹنگز وغیرہ میں شمولیت کے لئے بھی کوششیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

دونوں جامعات مشترکہ طور پر تحقیقی مجلات بھی شائع کریں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حکومت اور عوام کی سطح پر باہمی تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی جامعات میں بھی باہمی تعاون کو فروغ ملنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :