جمہوریت کی بقاء کے لئے رائے دہندگان کی شمولیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،گورنر سندھ
08 ء اور 2013 ء کے انتخابات میں رائے دہنگان نے اپنی طاقت کا مظاہر ہ کیا، جمہوری عمل میں سب کی شرکت یقینی بنانا ہوگی ۔محمد زبیر عوام کو پیغام دیا جائے کہ ووٹ کا اندراج و حق رائے دہی کا استعمال ان کا حق و قومی فریضہ ہے۔ ووٹرز کے قومی دن کے موقع تقریب سے خطاب
جمعرات 7 دسمبر 2017 18:36
(جاری ہے)
تقریب کے مہمان خصوصی گورنر محمد زبیر نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد قوم کو ووٹ کی اہمیت اور اس افادیت سے آگاہ کرنا اور جن کے ووٹوں کا اندراج نہیں ہوسکا ان کے ووٹوں کے اندراج کے لئے اقدامات کرنا ہے تاکہ جمہوری عمل میں سب کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ عام انتخابات 2008 ء اور 2013 ء میں ووٹ ڈالنے کی شرح تقریباً 50 تا 55 فیصد رہی تھی جس میں اضافہ کی وسیع گنجائش ہے ۔
انہوں نے ووٹرز کے قومی دن عوام باالخصوص ووٹرز کو یہ پیغام دیا جائے کہ ووٹ کا اندراج اور حق رائے دہی کا استعمال ان کا حق و قومی فریضہ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران اورجملہ اسٹاف کے جامع تربیت کے لئے مستقبل بنیادوں پر فیڈرل الیکشن اکیڈمی کے قیام اور الیکٹرونک ووٹنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ملک کو آگے لے جانے کے لئے اشد ضروری ہے، مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے تحت آئندہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے لئے ایک چیلنج ہے، انتخابات میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں، تاکہ ملک کی نصف آبادی کو بھی قومی فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں معذوروں کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی آگاہی کے لئے مسلسل مہم چلائیں تاکہ عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں سے انتخابی عمل کی اصلاحات کے بارے میں جامع مشاورت کرے، انتخابی عمل میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر نذیر اختر نے اپنے خطاب میں انتخابات کے منصفانہ اور شفاف انعقا د کو یقینی بنانے اور تمام اہل ووٹرز کے ناموں کے اندراج کے بارے میں اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.