بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹرنفیسہ شاہ کی ملاقات ،پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:36

بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹرنفیسہ شاہ کی ملاقات ،پارٹی معاملات پر تبادلہ ..
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے گزشتہ روز اہم ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی معاملات اور سال 2018 کے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا ذرائع کے مطابق این اے 215 خیرپور ون کی سیٹ پر ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے،جب کہ خیرپور ون این 215 سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان الیکشن لڑتے ہیں آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ نہ ملنے کا امکان ہے۔