امریکی صدر کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسیلم کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔وفاقی وزیر اکرم خان درانی

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسیلم کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن مہم کے دوران جن لوگوں نے ان کو سپورٹ کیا،ان کے مقاصد سامنے آ رہے ہیں، جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے ٹرمپ کی الیکشن مہم کے دوران جن لوگوں نے ان کو سپورٹ کیا، ان کے عزائم سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، دنیا کے سربراہان کو اکٹھا ہو کر ایک زبان میں امریکی صدر کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم ممالک کے پاس بہت وسائل ہیں، جن کو مغرب استعمال کر رہا ہے، اگر مسلم ممالک اس معاملے پر اکٹھا ہو جائیں تو امریکی صدر اپنا فیصد واپس لینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :