میزان بینک نے کارپوریٹ کلائنٹس کیلئے ای ڈیوڈنڈ سروس متعارف کرادی

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:32

میزان بینک نے کارپوریٹ کلائنٹس کیلئے ای ڈیوڈنڈ سروس متعارف کرادی
کراچی (این این آئی پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے الیکٹرانک طریقہ کار (e-Dividend) کے مطابق ڈیونڈ کی ادائیگی کی سروس متعارف کرادی ہے۔ میزان بینک پاکستان کا پہلا اسلامی بینک جس نے الیکٹرانک طریقہ کار کے مطابق ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کی سروس شروع کی ہے۔یہ سروس میزان بینک نے کارپوریٹ کلائنٹس نشاط چنیاں پاور لمیٹڈ، نشاط چنیاں لمیٹڈ، ان کے حصص یافتگان، میزان بینک اور دوسرے بینکوں کے صارفین کو فراہم کی ہے۔

روائتی طریقہ کے مقابلے میں ای ڈیوڈنڈ کی ادائیگی نقد رقوم کا زیادہ موئثرطریقہ فراہم کرے گی جس کے ذریعے سے ڈیوڈنڈبغیر کسی تاخیر کے حصص یافتگان کے اکائونٹ میںبراہِ راست جمع کردیا جاتاہے۔ اس طریقہ کار سے فزیکل ڈیونڈ دینے کیلئے پرنٹنگ ، ترسیل، ڈپازٹ کی ضرورت ختم ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک طریقہ کار سے حصص یافتگان کو ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کا طریقہ شفاف، آسان اور بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق ہے۔

میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ بینک ملک بھر میں 570سے زائد برانچز کے ساتھ570سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔

JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ میزان بینکAA کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ ملک کا واحد اسلامی بینک ہے ۔