اسٹیٹ بینک نے آسان ریمی ٹینس اکائونٹ کا آغاز کردیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:32

اسٹیٹ بینک نے آسان ریمی ٹینس اکائونٹ کا آغاز کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) بیرون ملک سے رقوم کی آسان وصولی یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے آسان ریمی ٹینس اکانٹ کا آغاز کردیا، اکاونٹ میں بیس لاکھ روپے تک رکھے جا سکیں گے اور یومیہ زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار نکلوائے کی اجازت ہوگی۔معاشرے میں بینکنگ کی سہولت سے محروم یا نیم محروم طبقات کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان ریمی ٹینس انیشیٹیو کے تحت آسان ریمی ٹینس اکاونٹ کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک یہ اکاونٹ سادہ طریقہ کار کی مدد سے کھول سکیں گے۔ بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقم اکاونٹ کے زریعے وصول کی جا سکیں گی۔ترسیلات زر کی وصولی کیلئے کاونٹر پر نہیں جانا پڑے گا، ترسیلات زر کے وصول کنندگان اور اہل خانہ یہ اکاونٹ کھلوا سکتے ہیں۔ان اکاونٹس میں زیادہ سے زیادہ بیس لاکھ روپے رکھے جا سکتے ہیں۔ یومیہ زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار روپے نکلوائے جا سکتے ہیں اور فنڈ ٹرانسفر کی یومیہ حد بھی پچاس ہزار روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :