امریکہ کے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت تسلیم کرنا امت مسلمہ کے خلاف سازش ہے، مصطفی کمال

بلدیہ فیکٹری دہشتگردی کا نہیں بلکہ مالکوں کی غلطی سے ہونے والا حادثہ تھا،حیدرآباد اور کراچی کے میئرز شہر پر لگانے والا پیسہ اپنے جلسے جلوسوں پر لگا رہے ہیں، چیئرمین پی ایس پی

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:27

امریکہ کے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت تسلیم کرنا امت مسلمہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے حیدرآباد میں پاک سر زمین پارٹی کی ممبر سازی مہم کا آغاز کررہے ہیں،پاکستان کی خاطرلوگوں کو پاک سر زمین پارٹی سے جڑنا ہوگا کیونکہ ہمیں فرقہ پرستی سے بالا تر ہو کر متحد ہونا ہوگا،فاروق ستار اپنے ڈیڑھ سو لوگوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں حیدرآباد کے میئر کی چالیس کڑوڑ روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے،فاروق ستار سے پوچھتا ہوں عوام کے پیسے سے جلسے کرنا جائز ہے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل جیلانی کی گود میں پلنے والے ن لیگیوں کو ہم برے لگتے ہیں اورسپریم کورٹ سے نااہل شخص کو ایم کیو ایم کے سینیٹر نے پارٹی صدر بنوایا۔، امریکہ کے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت تسلیم کرنا امت مسلمہ کے خلاف سازش ہے ، امریکہ نے بہت منفی قدم اٹھایا ہے، پوری دنیا میں ٹرمپ کے اقدام سے اشتعال پھیلے گااورحکومت پاکستان کو اسے ریجیکٹ کر کے شدید احتجاج کرنا ہوگاان خیالات اظہا انہوںنے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہائوس میں حیدر آباد روانہ سے پہلے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر مین انیس ایڈوکیٹ،سیکریٹری انفارمیشن افتخار عالم، پی ایس پی کے رہنماء ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا،دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے مہاجر کا نعرہ لگا کر مہاجروں کے زخم خوردہ جسم کو نوچ رہے ہیں الطاف حسین بدکردار نہ ہوتا تو ہم اسے چھوڑ کر علیحدہ کبھی نہ ہوتے،ایم کیو ایم والے اپنے جلسوں میں پی ایس پی کو گالیاں دینے کے علاوہ عوام کے لیے کچھ نہیں کر رہے انہو ں کہا کہ فاروق ستار مہاجروں کو بتائیں تقریر کے علاوہ مردم شُماری کے مسئلے پر انہوں نے مہاجروں کے لیے کیا کیا جن کے پاس مینڈیٹ ہو ان کا کام جلسے کرنا نہیں ہوتاانہو ں نے کہاکہ پہلے بانی تحریک نے مہاجروں کو لوٹا اب یہ چھوٹا اداکار لوٹ رہا ہے،فاروق ستار کی حرکتوں کی وجہ سے مہاجر شرم سار ہو رہے ہیں انہوںنے حیدرآباد کے میئر پر کرپشن کی تحقیقات کی اپیل کرتے ہیں،حیدرآباد اور کراچی کے میئرز شہر پر لگانے والا پیسہ اپنے جلسے جلوسوں پر لگا رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں علامہ طاہر القادری کے ساتھ ہیں،کیمرے کے سامنے لوگوں کو گولیاں مارنا تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہے پاک سر زمین پارٹی ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے،ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیس والے بھی اپنی بندوقیں سوچ سمجھ کر استعمال کریں آج کوئی حکمران ان کے ساتھ کھڑا نہیں ہو رہا،پولیس والے حکمرانوں کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں، ریاست عوام سے ہے انہوں نے کہاکہ سانحہ بلدیہ کے مالکان لندن اور کینیڈا میں بیٹھے ہوئے ہیں،مالکان عدالت میں پیش کیوں نہیں ہو رہے۔

،بلدیہ فیکٹری کی انشورنس جرمنی میں ہوئی وی تھی،تنخواہ بٹتے وقت آگ شارٹ سرکٹ سے لگی،سانحہ بلدیہ کے شہداء کے ساتھ زیادتی ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملا،بلدیہ فیکٹری دہشتگردی کا نہیں بلکہ مالکوں کی غلطی سے ہونے والا حادثہ تھا۔