ٹھٹھہ، کشتی ڈوبنے سے 13زائرین جاں بحق،20افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

دو کشتیوں میں سوار 60سے زائد افراد پیرپٹھو کے مزارپرجارہے تھے،تیزہوا کے باعث کشتیاں آپس میں ٹکرائیں

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:27

ٹھٹھہ، کشتی ڈوبنے سے 13زائرین جاں بحق،20افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے بوھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی ڈوبنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔کشتی میں خواتین اوربچوں سمیت 60سے زائدزائرین سوارتھے۔ڈی سی ٹھٹھہ نی13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ڈی سی ٹھٹھہ نے وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو کشتیوں میں سوار 60 سے زائد افراد پیرپٹھو کے مزارپرجارہے تھے،تیزہوا کے باعث کشتیاں آپس میں ٹکرائیں۔وزیراعلی سندھ نے کمشنرحیدرآباد کو ریسکیو کا کام تیزکرنے کی ہدایت کردی۔پولیس کے مطابق دو خواتین، دو بچوں اور ایک شخص کی لاش شیخ زاید اسپتال ساکرو منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق زائرین درگاہ کے میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ بوھارا کے قریب سمندر میں کشتی الٹ گئی۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ٹھٹھہ کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور انتظامیہ ریسکیو اورریلیف آپریشن تیزکریں۔

متعلقہ عنوان :