عارف علوی، خرم شیر زمان ویگر کی جانب ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:27

عارف علوی، خرم شیر زمان ویگر کی جانب ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عارف علوی، خرم شیر زمان ویگر کی جانب ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے ۔جمعرات کو مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوں عارف علوی، خرم شیر زمان اور دیگر کی جانب سے انکے وکیل ریاض آفندی نیحاضری سے استثنی کی درخواست دائر کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر عارف علوی و دیگر رہنماپارٹی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لہذا انکو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ جب بھی ملزمان کو طلب کیا جائے تو وہ حاضر ہوں۔بعدازاں عدالت نے مزید کارروائی 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :