قومی اسمبلی میں امریکی صدرٹرمپ کےمتنازع فیصلے کiخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور

امریکی صدرکافیصلہ مسلم امہ پربراہ راست حملہ ہے،مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کافیصلہ فوری طورپر واپس لیاجائے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 دسمبر 2017 18:18

قومی اسمبلی میں امریکی صدرٹرمپ کےمتنازع فیصلے کiخلاف متفقہ مذمتی قرارداد ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) : قومی اسمبلی میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف متفقہ مذمتی قرار داد منظورکرلی گئی،امریکی صدرنے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کااعلان کیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے متنازعہ فیصلے خلاف دنیا بھرمیں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بھی کھل کرفلسطین کی حمایت جبکہ امریکی ایکشن کیخلاف اقدام اٹھانے کااعلان کیاہے۔قومی اسمبلی نے بھی امریکی الیکشن کیخلاف متفقہ قرارداد منظورکرلی ہے۔قومی اسمبلی میں قراردادوزیرامورکشمیر برجیس طاہرنے پیش کی۔قراردادکے متن کے مطابق وفاقی حکومت امریکی ایکشن کے خلاف سفارتی اقدامات اٹھائے۔امریکی صدرکافیصلہ مسلم امہ پربراہ راست حملہ ہے۔امریکی فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔امریکا مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کافیصلہ فوری طورپر واپس لے۔