شہباز شریف کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،ارشاد بھٹی
تازہ ترین : 1

شہباز شریف کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،ارشاد بھٹی

شہباز شریف کے پاس مستعفی ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،ارشاد بھٹی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبا ر۔7دسمبر2017ء):تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ میرا دل اس بات کو نہیں مان رہا کہ شہباز شریف نے یہ کہا ہوکہ ماڈل ٹاؤن کے احتجاج میں 10سے 15لوگ مار دو اور پولیس والوں کا بھی مقصد نہیں ہو سکتا کہ وہ ماڈل ٹاؤن کے شہریوں پر گولیاں برسانا چاہتے ہوں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف صاحب تحفظات کو ہٹانا چاہتے تھے ،سچ یہ بھی ہے کہ پولیس کو کارروائی کے لئے رات 12بجے بھیجا گیا ،سچ یہ بھی ہے کہ 14افراد پولیس نے شہید کر دیئے اورپنجاب میں حکومت شہباز شریف کی تھی اور شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی مجھ پر حرف آئے گا تو میں استعفی دے دوں گا ۔

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ یک طرفہ تھا تو رپورٹ کو کیوں اڑھائی سال کے لئے چھپایا گیا یہ چیزیں شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہیں اب رپورٹ میں شہباز شریف کا نام آ چکا ہوں وہ اس کی ذمہ داری قبول کریں اور استعفی دیں ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 18:17:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں