وزارت ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں‘ ..
تازہ ترین : 1
وزارت ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر ..

وزارت ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں‘ طلال چوہدری

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عائشہ سید اور شہریار آفریدی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے موثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے کی اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ وزارت ریلوے اس حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 18:13:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں