پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا ہے، عہدیدارلاہور چیمبر

جمعرات 7 دسمبر 2017 18:02

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا ہے ، دوسرے صوبوں کی حکومتوں کو بھی پنجاب کی تقلید کرنی چاہیے، ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے پنجاب میں مکمل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب کو تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا ہے ، دوسرے صوبوں کی حکومتوں کو بھی پنجاب کی تقلید کرنی چاہیے کیونکہ اس سے نہ صرف انہیں بھاری مالی فائدہ ہوگا بلکہ وہاں کے عوام کا بھی معیار زندگی بلند ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر صنعت، تجارت اور زراعت کی ترقی کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سے بھاری معاشی فائدے حاصل ہوتے ہیں،انہو ں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ ملک معاشی نشوونما کی رفتار برقرار رکھ سکے، روزگار کے نئے مواقع اور حکومت کے لیے زیادہ محاصل پیدا ہوسکیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پنجاب میں بہترین روڈ انفراسٹرکچر ، میٹرو اور اورنج ٹرین منصوبوںسے غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ملک کی ساکھ بہتر ہوگی لہذا ان منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :