حکومت نے گڈگورننس کو یقینی بنا یا ہے ،تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ،

حافظ حفیظ الرحمن صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے ،عوام کو دہلیز پر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:58

حکومت نے گڈگورننس کو یقینی بنا یا ہے ،تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے گوڈگورنینس کو یقینی بنا یا ہے تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائے ہیں جس کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے جس کی وجہ سے عوام کو ان کے دہلیز پر بہتر طبعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی ہے ۔

صوبے میں پہلا شہباز شریف MRI سنٹر نے کا م شروع کیا ہے ۔ چند لوگ جو صرف منفی زہن رکھتے ہیں وہ پنجاب کو برا کہتے ہیں لیکن پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ تعاون کیا ہے صحت کے شعبے میں شہید سیف الرحمن ہسپتال اور مشینری کی خریداری کے لیے ایک (1) ارب روپے دیے ہیں پہلاMRI مشین کا تحفہ دیا ہے اور میڈیکل کے شعبے میں سب سے زیادہ سیٹیں پنجاب کے میڈیکل کالجز میں ہیں ۔

(جاری ہے)

سند ھ اور KPK میں جن جماعتوں کی حکومت ہے یہاں پر سیاست کرتے ہیں لیکن ان صوبوں کے میڈیکل کالجز میں ایک سیٹ کا اضافہ نہیں کیا متعدد بار کہنے کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو دیے جانے والی MRI مشن انتہائی جدید ہے پورے ملک میں اس قسم کے صرف 5 مشین ہیں۔ صبوبے میں MRI سنٹر کے قیام سے یہاں کے مریضوں کو دیگر صوبوں میں MRI کے لیے بھاری اخراجات برداشت کر کے نہیں جانا ہوگا۔

ہمیشہ یہ المیہ رہا ہے کہ یہا ں پر جس نے کام کیا ہے اس کو مسائل پیدا کیے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے MRI کی فیس کو 7 ہزار سے کم کرکے 5 ہزار کرنے کا اعلان کیا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے کے پہلے شہباز شریف MRI سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی وسائل نہ رکھنے والوں کا MRI بیت المال اور سوشل ویلفئر سے کر ایا جائیگا۔

MRI سنٹر ہماری حکومت کا ایک خواب تھا جو پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شر یف کے تعاون سے پورا ہوا جس پر ہم پنجاب حکومت ، پنجاب کے عوام اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشکور ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیا میر اور بلتستان میں بھی MRI سنٹر قائم کیے جائیںگے ۔ ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال میں بہتری لائی ہے DHQ کاماسٹر پلان بنایا گیا ہے 3 سالوں میں مرحلہ وار اس پر عمل درآمد کرایا جائیگا۔ ہسپتالوں میں جدید ایکسرے مشین نصب کیے جا رہے ہیں ۔ صوبے کے کنسر ہسپتال اور کارڑیالوجی ہسپتال کا ٹینڈر ہوا ہے میڈیکل کالج کے فنڈز بھی صوبے کو منتقل کیے جاچکے ہیں بہت جلد کارڑیک ہسپتال اور کینسر ہسپتال پر کام کا آغاز ہوگا۔