انتظامیہ سمیت تمام ادارے پرنس کریم آغا خان کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں، وزیراعلی گلگت بلتستان کی ہدایت

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:57

انتظامیہ سمیت تمام ادارے پرنس کریم آغا خان کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پولیس ،انتظامیہ، نٹکو اور تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ٹریفک کا جامع پلان بنا یا جائے ہز ہائنس کے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر کابینہ کے ارکان ان کا استقبال کرئینگے ۔

ہز ہا ئنس کی گلگت بلتستان کی ترقی میں کردار قابل تحسین رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسماعیلی ریجنل کونسل ، ڈپٹی کمشنر اور ایس اسی پی گلگت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریجنل اسماعیلی کونسل کے عہدداروں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو ہز ہا ئنس کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں شرکت کا دعوت نا مہ بھی دیا۔