ڈپٹی کمشنر / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میرپور کے احکامات ، ضلع میرپور کے تمام غیر قانونی LPG سیلز پوائینٹ والے ڈیلر حضرات کو نوٹس جاری کے گئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میرپور کے احکامات کی روشنی میں ضلع میرپور کے تمام غیر قانونی LPG سیلز پوائینٹ قائم کرنے والے ڈیلر حضرات کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔ اوگرہ کے قانون کے مطابق LPGگیس انتہائی دھماکہ خیز / آتش گیر مادہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی شخص / ادارہ بدوں منظوری ڈیلر شپ اور Minimum Safety Requirementsکے بغیر LPGسلنڈرز کی فروختگی کا کاروبار نہیں کر سکتا اور نہ ہی Decanting) (کر سکتا ہے ۔

ضلع میرپور میں مختلف کمپنیوں / دوکانداروں نے بغیر حفاظتی اقدامات اور بدوں منظوری ڈیلرشپ سر عام غیر قانونی سیلز پوائینٹ بنا کر مختلفایجنسیوں کے سلنڈرز فروخت کر رہے ہیں جو ایک غیر قانونی عمل اور اوگرہ کے قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

LPGڈسٹری بیوٹرز / ڈیلز کی جانب سے LPGسٹوریج اور سیلز پوائینٹ پر مطابق اوگرہ قوانین حفاظتی اقدامات نہیں کیئے گئے جو کسی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔

Explosive Act, 1884اور اس کے تحت وضع شدہ Explosive Rulesمجریہ 1940ء کے تحت آتش گیر مادہ کا لائیسنس حاصل کرنے کے علاوہ دفتر ڈپٹی کمشنر سے Minimum Safety Requirementsکا NOCحاصل کرنے کے بھی پابند ہیں اور ہر سال معیاد کے اختتام پرNOCکی تجدید کروانے کے بھی پابند ہیں ۔ چونکہ آزادکشمیر میں نافذالعمل Explosive Act 1884 (iv)کے تحت بنائے گئے Rules 2013کے قاعدہ نمبر (G)و قاعدہ نمبر( 101)کے علاوہ Minimum Gas Safety Rules 2009/ Static & Mobile Pressure Vassals (United) Rules 2009کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اتھارٹی (آتش گیر مادہ ) مقرر کیا گیا ہوا ہے ۔

سیکرٹری پرائس کنڑول کمیٹی سردار سرفراز خان نے 15ایام کے اندر دفتر ڈپٹی کمشنر میرپور سے NOCحاصل کرنے اور تجدید کروانے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے Minimum Safety Requirementsکے بغیر غیر قانونی سیلز پوائینٹ ختم کرنے کی ہدایت جاری کیں ہیں ۔ ہر ایجنسی ہولڈر اپنی ہی ایجنسی کے سلنڈر فروخت کر سکتا ے کسی دوسری کمپنی کے سلینڈر رنگ کرکے یا بغیر ایجنسی کے سلنڈر فروخت کر نے پر سختی سے پابند ی عائد کی گئی ہے ایسے دوکانداران جن کے پاس گیس ایجنسی کی ڈیلر شپ اور NOC موجودنہ ہے اور متفرق LPGسلنڈرز فروخت کر رہے ہیں کے خلاف 15یوم کے بعد اوگرہ قوانین اور آزادکشمیر میں نافذالعمل Explosive Rulesاور PCCسیکشن 483,482,481,420,419,286 کے تحت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔