چیئر مین آزادجموں و کشمیر احتساب بیوروکا منگلا ریزنگ پراجیکٹ کے زیر اہتمام واٹر سپلائی اور سیوریج سکیم کے منصوبوں کا معائنہ

منصوبے کے بارے میں مکمل رپورٹ فراہم کی جائے جس پر احتساب بیورو کا شعبہ انوسٹی گیشن مکمل تحقیقات کرکے قصوران کا تعین کرے گا ،ْ متعلقین کو ہداہت

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) چیئر مین آزادجموں و کشمیر احتساب بیورو راجہ محمد اسلم خان نے منگلا ریزنگ پراجیکٹ کے زیر اہتمام سات ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سپلائی اور سیوریج سکیم کے منصوبوں کا معائنہ کیا انھوں نے منگلا ہملٹ میں واٹرٹریمنٹ پلانٹ کی سائٹ اور منگلا ہملٹ واٹر سپلائی پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا ۔

ایس سی پبلک ہیلتھ چوہدری محمد حنیف اور PMU کے افسران نے انھیں منصوبے کے متعلق بریفننگ دی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین احتساب بیورو نے پراجیکٹ کی تکمیل نہ ہونے پر سخت برمی کا اظہار کیااور متعلقین کو ہداہت کی کہ وہ منصوبے کے بارے میں مکمل رپورٹ دیں جس پر احتساب بیورو کا شعبہ انوسٹی گیشن مکمل تحقیقات کرکے قصوران کا تعین کرے گا ۔انھوں نے کہا کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کا یہ منصوبہ آزادکشمیر کاسب سے بڑا منصوبہ تھا جس کی ناکامی سے عوام الناس کو براہ راست پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس منصوبے میں غفلت کوتاہی ، لاپرواہی اور بدعنوانی کے مرتکب ہونے والوں کا محاسبہ ہر صورت کیا جائے گا ۔