احتساب بیورو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کر رہا ہے ،ْراجہ محمداسلم خان

ڈویژنل آفس احتساب بیورو کی کارکردگی کی مثال ہے جس نے 113 کیسز نمٹا دئیے، کئی شکایت کندگان کو ریلیف بھی فراہم ہو گیا ہے ،ْ چیئرمین احتساب بیوروآزادجموں وکشمیر

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء)آزادجموں وکشمیراحتساب بیوروکے چیئرمین راجہ محمداسلم خان نے کہا ہے کہ احتساب بیورو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کر رہا ہے آزادکشمیر کے سب سے بڑے پراجیکٹ PUM کا ریفرنس دائر ہو گیا ہے جس میں ابتدائی طور ایک ارب روپے سے زائد رقم کی غبن کا الزام ہے اس ریفرنس کی جلد تحقیقات مکمل کی جائیں گی اور قصوران کا تعین کر کے ان قرار واقعی سزادی جائے گی۔

احتساب بیورو میں ظلم کے ستائے ہوئے لوگ آتے ہیں اگر ان کی داد رسی یہاں سے بھی نہ ہو تو وہ کدھر جائیں گے ۔ ڈویژنل آفس احتساب بیورو کی کارکردگی مثالی ہے جس نے 113 کیسز نمٹا دئیے ہیں اور کئی شکایت کندگان کو ریلیف بھی فراہم ہو گیا ہے ۔مسٹ یونیورسٹی کے تین چار ریفرنسز دائر ہیں اور مذیرریفرنسز دائر ہونے والے ہیں احتساب بیورو کرپشن ، بد عنوانی کے خاتمے اوراس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دورہ میرپور کے دوران احتساب بیورو کے ڈویژنل آفس کی کارکردگی کے بارے میں بریفننگ دے رہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد یونس میر ، انچارج ڈائریکٹر ہارون رشید ، ڈپٹی ڈائریکٹرشکایات عبدالقدیر ،ڈپٹی ڈائریکٹرشکایات اویس رفیق ،ڈپٹی ڈائریکٹر شہزادہ گوہر ، انکوئری آفیسر عامر الحسن ، حافظ ارشد جمیل ، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔

چیئر مین احتساب بیورو نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ احتساب بیورو میں دائر کیسز کا سپیڈی ٹرائل ہو تاکہ احتساب بیورو میں دائر کیسز دیوانی مقدمات کی طرح طوالت احتیار نہ کرسکیں ۔ احتساب بیورو ایکٹ کے مطابق ہی کاروائی کر سکتا ہے بعض لوگ زمینوں ، عدالتی اور دیوانی مقدمات کے سلسلہ میں احتساب بیورو میں درخواستیں دیتے ہیں ۔ان کیسز کے لیے الگ فورم موجود ہے ۔ انھو ں کہا کہ بیشتر شکایت کندہ کی شکایات ابتدائی تحقیقات کے دوران ہی لوگ کو ریلیف مل جاتا ہے۔ احتساب بیورو کرپشن ، بدعنوانی، قومی وسائل کے ضائع اور اختیارات کے ناجائز استعما ل کے خلاف بھر پور کاروائی کررہا ہے ۔