بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزو ر کرنے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے ، میر واعظ

کشمیرمیں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کرنیوالے عناصر اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکیں گے، حریت رہنماء

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں عوامی مجلس عمل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی حساس اور کشیدہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام ، ظلم و تشدد اورانہیں ہراساں کرنے سمیت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے تاہم انہوںنے کہاکہ وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے گا۔

(جاری ہے)

میر واعظ نے افسوس ظاہر کیاکہ کشمیرمیں بعض عناصر فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کررہے ہیں ۔

تاہم انہوںنے کہاکہ یہ عناصر اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ اس موقع پر جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاکہ بھارت حریت قیادت کی صفوں میں اتحاد کو توڑنے کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حریت قیادت کی صفوں میں اتحاد کو کشمیری عوام کے وسیع تر مفاد میں قائم کیاگیا اورآج ہم اس تحاد کو کمزور نہ ہونے دینے کے عزم کا اعادہ کر رہے ہیںاور اسے کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام رہیں گے۔

کانفرنس میںمعروف علمائے دین ، آزادی پسند رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے حضور ؐ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی ۔ مقررین میں مولانا عباس انصاری ، محمد یاسین ملک ، مولانا شوکت حسین کینگ ، نذیر احمد رانا، رفیق احمد اویسی، مولانا خورشید احمد قانون گو، مولانا علی اکبر ، محمد نعیم اور معروف نعت خوان شبیر احمد شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :