مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کیخلاف جمعہ کو کشمیرمیں احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے
امریکی صدرکی فسطائی حکومت اپنی بچگانہ سیاست اور مسلمان دشمنی کا بھرپور مظاہرہ کررہی ہے جس کے سنگین نتائج نکلیں گے ،حریت رہنماء
جمعرات 7 دسمبر 2017 17:54
(جاری ہے)
اس قسم کے غیر معقول فیصلے سے امریکی صدرکی فسطائی حکومت اپنی بچگانہ سیاست اور مسلمان دشمنی کا بھرپور مظاہرہ کررہی ہے جس کے سنگین نتائج نکلیں گے اور عالمی امن کو شدیدخطرناک کا سامنا ہو گا ۔
انہوںنے کہا کہ اس قسم کے یک طرفہ مسلم دشمن فیصلے دنیا کے امن و استحکام اور بھائی چارگی کی فضا کو مذید ابتر کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فیصلے سے دنیا میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ مشترکہ قیادت نے امت مسلمہ سے اس امریکی فیصلے خلاف متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھایئوں کی مدد و نصرت اور اس سرزمین کی آزادی کے حوالے سے سرگرم عمل رہیں۔انہوں نے کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کے امریکی فیصلے کے خلاف کشمیری کل نمازجمعہ کے بعدبھر پور ‘ پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے اور اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ حریت رہنمائوںنے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارت بدترین ریاستی ظلم و تشدد کا نشانہ بنارہا ہے لیکن انسانی حقوق کے چیمپین خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دس دسمبر بروز اتوار کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے اور شام کو گھروں میں بلیک آئوٹ کیا جائے گا جبکہ اسی دن لال چوک سرینگر میں متحدہ حریت قائدین کی سربراہی میں ایک پروقار احتجاجی ریلی بھی نکالی جائیگی جو سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر جا کر ایک یادداشت پیش کرے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے ہفتہ کے روز حیدر پورہ میں ایک سمینار منعقد کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.