سعودی عرب ، حرم مکی سیکیورٹی فورس ، متاف میں کارڈ دکھا کر داخلے کی افواہیں غلط ہیں

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:33

سعودی عرب ،  حرم مکی سیکیورٹی فورس ، متاف میں کارڈ دکھا کر داخلے کی افواہیں ..
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق حرم مکی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئرعبداللہ العصیمی نے اس افواہ کو سراسر بے بنیاد بتایا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خانہ کعبہ کے طواف کے خواہشمندوں کیلئے اسپیشل کارڈ جاری کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی کے لئے کوئی بھی اسپیشل کارڈ نہ جاری کیا گیا اور نہ کیا جائیگا۔ جو بھی احرام میں ہوگا اسے متاف میں جانے کی اجازت ہوگی۔ مسجد الحرام میں آب زم زم کے کنویں کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کے باعث متاف محدود جگہ ہونے کی وجہ سے صرف ان دنوں احرام میں ملبوس حضرات ہی کو صحن میں جانے کی اجازت ہے۔ خانہ کعبہ کے اطراف احرام کی حالت میں مغرب کی نماز ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :