افغا ن صوبہ ننگرہار میں فضائی حملہ17جنگجو ہلاک ،3زخمی

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:46

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں افغان فضائی فورس کی جانب سے فضائی حملوں کے باعث17جنگجو ہلاک اور3زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ننگرہار کے ضلع اچن،سارک اور دہ بالا میں افغان ائیرفورس کی جانب سے طالبان جنگجو اور داعش کے جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،جن کے نتیجے میں17 جنگجو ہلاک اور3زخمی ہوئے ہیں،تاہم ہلاک ہونے والوں میں6داعش کے جنگجو بھی شامل ہیں۔افغان وزارت سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان فضائی حملوں میں جنگجوؤں کے دو خفیہ ٹھکانوں کوبھی مکمل طور پر تباہ کیا گیا ہے۔تاہم طالبان اور داعش گروپ کی جانب سے ان کارروائیوں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :