پی ٹی آئی کا نجفی رپورٹ پر پی اے ٹی کے دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:44

پی ٹی آئی کا نجفی رپورٹ پر پی اے ٹی کے دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ پبلک کئے جانے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنا دینے کی صورت میں ان کے دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے بھی اپنے کنٹینر کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور کارکنوں کو لاہور سے اسلام آباد تک سفر کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔