انتخابات2018ء ، الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ٹرن آئوٹ بڑھانے کیلئے حکمت عملی طے کرلی

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:44

انتخابات2018ء ، الیکشن کمیشن نے  ووٹرز کا ٹرن آئوٹ بڑھانے کیلئے حکمت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن 2018ء کے انعقاد کی تیاریاں کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آئوٹ بڑھانے کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے جس کے تحت ملک بھر میں وہ تمام انتخابی حلقے جہاں خواتین ووٹرز کی حق رائے دہی کا تناسب دس فیصد سے کم ہوگا اس حلقے کے الیکشن کو کالعدم قرار دیدیا جائیگا یہ بات چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تمام صوبائی الیکشن کمشنروں سمیت گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں جس امیدوار یا شہری نے خواتین ووٹروں کو مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے حق رائے دہی سے روکنے کی کوشش کی تو ان افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پانچ سال مکمل کریگی ملک میں جاری جمہوری نظام کو چلتے رہنے چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :