پی اے ٹی کا نجفی رپورٹ سفارتخانوں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارو ں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:44

پی اے ٹی کا نجفی رپورٹ سفارتخانوں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق جسٹس باقر نجفی رپورٹ پبلک ہونے کے بعد اس رپورٹ کو کتابچے کی شکل میں پاکستان کے عوام ملک میں متعین تمام سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے ادارے سمیت دیگر عالمی اداروں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں عوامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کو ایک کتابچے کی شکل میں شائع کیا جائیگا جبکہ یہ رپورٹ اردو سمیت مختلف بین الاقوامی زبانوں میں ترجموں پر مشتمل ہوگی جسے ملک بھر میں اور عالمی سطح پر مفت تقسیم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :