خیبرایجنسی میں بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری کا انکشاف

سیکورٹی فورسز نے بارودی سرنگ کی فیکٹری سمیت چار غاریں اور تین کمپاؤنڈز کلیئر کردئیے ہیں،آئی ایس پی آر

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:41

خیبرایجنسی  میں بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری کا انکشاف ہوا ہے،جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ،بارودی مواد اور دستی بم برآمد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی میں آپریشن ردالفساد کے تحت خیبرایجنسی کے گاؤں شبخان میں کارروائی کی گئی ہے،کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے بارودی سرنگ کی ایک فیکٹری سمیت چار غاریں اور تین کمپاؤنڈز کلیئر کردئیے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بڑی تعداد میں اسلحہ،بارودی سرنگوں میں استعمال ہونے والا مواد اور ہینڈ گرنیڈز قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔