شیخ رشید کو طاہر القادری کا فون ، ملاقات کی دعوت دے دی

دونوں کا حکومت مخالف جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق ظالم حکمرانوں کا ہر سطح پر مقابلہ کرینگے :شیخ رشید، شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثا کو انصاف دلا کر رہیں گے :طاہر القادری

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:41

شیخ رشید کو طاہر القادری کا فون ، ملاقات کی دعوت دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان جمعرات کے روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنما ئوں میں حکومت مخالف جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ چند روز میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کوٹیلی فون کیا اور ملاقات کی دعوت دی جو شیخ رشید نے قبول کرلی۔

دونوں رہنما آئندہ چند روز میں لاہور میں ملاقات کریں گے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے حکومت مخالف جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں کا مقابلہ ہر سطح پر کریں گے، جھوٹ کے بل بوتے پر حکمران بچ نہیں سکیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شہدائ ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف دلا کر رہیں گی

متعلقہ عنوان :