اپوزیش لیڈر سید خورشید شاہ سے پرنس آف سوات کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ْ پرنس آف سوات شہریار امیر زیب کی یوم تاسیس جلسے کی کامیابی پر خورشید شاہ کو مبارکباد

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:41

اپوزیش لیڈر سید خورشید شاہ سے  پرنس آف سوات کی قیادت میں وفد کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ سے پرنس آف سوات شہریار امیر زیب کی قیادت میں پیپلز پارٹی سوات کے وفدنے ملاقات کی ہے پیپلز پارٹی ضلع سوات کے صدر عرفان چٹان اور امیرزیب شہریار بھی ملاقات میں شریک تھے پرنس آف سوات شہر یار امیر زیب نے خورشید شاہ کو دورہ سوات کی دعوت بھی دی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے سوات کے تفصیلی دورے کی دعوت قبول کر لی اور کہا کہ سوات کے امن کی جنگ پیپلز پارٹی کے دور میں لڑی اور جیتی گئی،اپوزیشن لیڈر کا شہریار امیر زیب کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیاوالی سوات خاندان کی شمولیت سے مالاکنڈ، سوات میں پارٹی مضبوط ہوئی ہے۔ سوات کے عوام سے پیپلز پارٹی کا خصوصی رشتہ ہے۔شہریار امیر زیب کی یوم تاسیس جلسے کی کامیابی پر خورشید شاہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جرات مندانہ قیادت پر پورے ملک کی طر ح سوات کے عوام بھی پرجوش ہیں۔