روس پر عالمی سرمائی مقابلوں حصہ لینے پر پابندی کا فیصلہ سیاسی ہے، پیوٹن

اپنے اپنے کھلاڑیوں کو حصہ لینے سے نہیں رو کیں گے،روسی صدر

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:41

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز کہا ہے کہ عالمی اولمپک کمیٹی کی جانب سے روس پر سرمائی مقابلوں میں سرکاری ڈوپنگ پروگرام کے معاملے پر حصہ لینے پر پابندی کا فیصلہ سیاسی نوعیت کا ہے۔

(جاری ہے)

پیوٹن نے نزہنی نووگرود میں آٹو موبائل پولانٹ ورکرز سے خطاب کے بعد کہا کہ یہ مکمل طور پر طے شدہ اور سیاسی نوعیت کا فیصلہ دکھائی دیتا ہے،ہم اس کو اسی طرح دیکھتے ہیں،میرے لئے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔اس موقع پر انہوں نے آئندہ سال چوتھی مدت کے لئے صدارتی انتخابات لڑنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے اس بات کی بھی ایک بار پھر تردید کی کہ روس میں سرکاری سطح پر کوئی ڈوپنگ پروگرام موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :