کرسٹیانورونالڈ کا ایک اور اعزاز

چیمپئنزلیگ گروپ مرحلے کے تمام چھ میچزمیں گول سکورکرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:38

کرسٹیانورونالڈ کا ایک اور اعزاز
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء)کرسٹیانورونالڈوسیزن میں چیمپئنزلیگ گروپ مرحلے کے تمام چھ میچزمیں گول سکورکرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ،جیساکہ انہوںنے بوروسیاڈرٹمنڈکے خلاف رئیل میڈرڈکے لئے پہلے ہاف میں گول سکورکیا۔

(جاری ہے)

32سالہ کھلاڑی کی کوشش جس میں گیندجال کے اوپروالے کونے میں جالگی کے بعدپرتگالی فارورڈنے اپنے بارسلوناکے حریف لیون میسی کے مجموعی طورپرگروپ مرحلے میں ساٹھ گولزکے ریکارڈکوبھی برابرکردیاہے ،ان کااس سیزن کانواں گول تھا۔رئیل کی لگاتارتیسرے چیمپئنزلیگ ٹائٹل کیلئے کوشش کے دوران ڈورٹمنڈکے خلاف ہاف ٹائم پر2-1کی برتری تھی ،تاہم وہ گروپ ایچ سے پہلے ہی آخری سولہ ٹیموں میں جگہ بناچکے ہیں ۔