انجیلامرکل کی القدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کی مخالفت

بیت المقدس کی حیثیت پر صرف دوریاستی حل کے فریم ورک کے اندرہی مذاکرات ہوسکتے ہیں،جرمن چانسلر

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:38

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) جرمن چانسلرانجیلامرکل امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے القدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کی حمایت نہیں کرتی ہیں ،یہ بات ان کے ترجمان نے گزشتہ روزکہی ہے ۔ترجمان سٹیفن سیبرٹ نے ٹوئیٹرپرلکھاکہ جرمن حکومت اس مؤقف کی حمایت نہیں کرتی ،کیونکہ بیت المقدس کی حیثیت پر صرف دوریاستی حل کے فریم ورک کے اندرہی مذاکرات ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جرمن وزیرخارجہ سگمارگیبرئیل کااپنی طرف سے کہناتھاکہ انہیں خدشہ ہے کہ ٹرمپ کافیصلہ اسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان تنازعہ میں نئی کشیدگی کوجنم دیگا۔انہوںنے سرکاری نشریاتی ادارے اے آرڈی کوبتایاکہ فیصلہ متوقع طورپرجلتی پرتیل ڈالنے کے مترادف ہوسکتاہے ،ہم امیدکرتے ہیں کہ ہمارے خدشات کے برعکس حالات پرسکون ہوسکتے ہیںلیکن تاہم یہ اقدام پہلے سے ایک بڑے مسئلے کاسامناکرنے سے متعلق ہے ۔

متعلقہ عنوان :