ا مریکہ کی اپنے شہریوں کوہنڈراس کے غیرضروری سفر سے گزیر کی ہدایت

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء)امریکہ نے اپنے شہریوں کوہنڈراس کاہرقسم کاغیرضروری سفرکرنے سے گزیرکرنے کی ہدایت کی ہے ،جو ملک کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں کولیکربحران کی زدمیں ہے ۔

(جاری ہے)

سفری الرٹ میں محکمہ خارجہ نے امریکیوں سے کہاہے کہ وہ چھبیس نومبرکے انتخابات جس میں ابھی تک کسی کوفاتح نہیں قراردیاگیاہے ،کے تنازعے کولیکرجاری احتجاج کے پیش نظراپنے سفرکی منصوبہ بندی کوملتوی یامنسوخ کردیں ۔

محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ اگرچہ کہ اس وقت تک کے احتجاجی مظاہرے زیادہ ترپرامن ہیں ،تاہم یہ پرتشدداورخطرناک ہوسکتے ہیں ،جن میں پتھراؤاورٹائیرنظرآتش کرنے کے واقعات دیکھے گئے ہیں ۔اس کاکہناہے کہ مزیدبرآں کئی شہروں میں فسادات اورلوٹ مارکے واقعات رونماہوئے ہیں اورمزیدکہاکہ اگرچہ ملک کے بے جزائرزیادہ ترمتاثرنہیں ہیں۔