جاپان،دو جنگلی سور سکول میں داخل ہوگئے ، گڑبڑ پھیلادی

طلباء کے امتحانات کاعمل تعطل کاشکارہوگیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:38

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء)دوجنگلی سوروں نے جاپان کے ایک سکول میں اس وقت گڑبڑ پھیلادی جب وہ کلاسوں میں داخل ہوگئے اوریہاں تک کے سکول کے پول میں ڈبکی لگالی ،جس پرطلباء کے امتحانات کاعمل تعطل کاشکارہوگیا۔

(جاری ہے)

ٹیلی ویژن فوٹیج میں مغربی شہرپیوٹومیں ایک جنگلی سورکوایک کمرہ جماعت کے گردگھومتے ہوئے دیکھاگیاہے ،جس نے اپنی سونڈایک کھڑکی سے باہرنکالی ہوئی تھی جوبظاہرسکول سے باہرآنے کی کوشش کررہاتھا۔

دریں اثناء ایک دوسرے سورنے سکول کے آؤٹ ڈورپول میں ڈ بکی لگادی ،جسے سہمے ہوئے بچے دیکھ رہے تھے ،ایک طالبعلم نے ٹی وی کوبتایاکہ میں یہ دیکھ کربہت ہی حیران ہواہوں اورمزیدکہاکہ وہ تیزرفتاری سے ادھرادھربھاگ اٹھے۔سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق طلباء کے مڈٹرم امتحانات ہورہے تھے جب یہ ناخوشگوارواقعہ پیش آیا،تاہم باالآخرامتحانات کاسلسلہ جاری رہا۔