بیت المقدس شہرکی حیثیت کامسئلہ اسرائیل فلسطین براہ راست مذاکرات کے ذریعے حل ہوناچاہئے،

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل امریکی صدر کے فیصلے پر تنقید

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:38

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگیوٹرس نے باالواسطہ طورپرصدرڈونلڈٹرمپ کے بیت المقدس کواسرائیل کادارالخلافہ تسلیم کرنے کے فیصلے کوتنقیدکانشانہ بنایاہے اورخبردارکیاہے کہ شہرکی حیثیت کامسئلہ اسرائیلوں اورفلسطینیوںکے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے حل ہوناچاہئے ۔

(جاری ہے)

امریکی رہنماکے اعلان کے فوری بعدگیوٹرس نے کہاکہ پہلے دن سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے طورپرمیں بارہاکسی بھی یکطرفہ اقدامات کے خلاف خبردارکرچکاہوجوکہ اسرائیل اورفلسطینیوں کیلئے امن عمل کونقصان پہنچانے کاباعث بنتے ہوں ۔

گیوٹرس کاکہناتھاکہ یروشلم حتمی سٹیٹس کامعاملہ ہے جسے دونوںفریقین کے درمیان سلامتی کونسل اورجنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کی بنیادوں پر براہ راست مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہئے اورفلسطین اوراسرائیل دونوں اطراف آئینی خدشات کومدنظررکھاجاناچاہئے۔