ٹرمپ کا فیصلہ تاریخی و حوصلہ مند ہے،اسرائیلی وزیر اعظم کی تعریف

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:38

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہونے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے بیت المقدس کواسرائیل کادارالخلافہ تسلیم کرنے کے فیصلے کوسراہتے ہوئے اسے تاریخی ،حوصلہ منداورفوری فیصلہ قراردیاہے ۔نیتن یاہونے اس بات کابھی اعادہ کیاکہ صیہونیوں ،عیسائیوں اورمسلمانوں کیلئے مقدس شہر میں انتہائی حسا س مقدس مقامات کے سٹیٹس کومیں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نیتن یاہونے ٹرمپ کی تقریرکے فوری بعدجاری ایک ویڈیوپیغام میں کہاکہ یہ ایک تاریخی دن ہے ۔یروشلم تین ہزارسال کیلئے یہودی لوگوں کادارالخلافہ رہ چکاہے ،یہ تقریباًسترسال سے اسرائیل کادارالخلافہ ہے ،یروشلم ہماری امیدوں ،خوابوں اورہماری عبادتوں کامرکزرہاہے ،ہم صدرکے اس حوصلہ منداورفوری فیصلے پرشکرگزارہیں کہ انہوںنے یروشلم کواسرائیل کادارالخلافہ تسلیم کیاہے اورامریکی سفارتخانہ یہاں کھولنے کیلئے تیارہیں۔

متعلقہ عنوان :