ْٹرمپ کے فیصلے مشرق وسطی تنازعہ کے دوریاستی حل کیلئے امیدوں کوتباہ کردیاہے،صائب اراکات

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:38

غڑہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء)فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا القدس کواسرائیل کادارالخلافہ تسلیم کرنے کے فیصلہ نے مشرق وسطی تنازعہ کے دوریاستی حل کیلئے امیدوں کوتباہ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

صائب اراکات جوطویل عرصے کیلئے فلسطین کے اعلیٰ مذاکرات رہ چکے ہیں نے ٹرمپ کے خطاب کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے دوریاستی حل کوتباہ کردیاہے ،ان کاکہناتھاکہ ٹرمپ نے امن عمل میں ان کے ملک کے کسی بھی قسم کے کردارکوختم کردیاہے ۔

ان کامزیدکہناتھاکہ بطورچیف مذاکرات کارمیں کیسے ان لوگوں کے ساتھ بیٹھ سکتاہوں اگروہ مجھے یروشلم کے اسرائیلی دارالحکومت کے طورپرمستقبل بارے مجھ پرکوئی فیصلہ مسلط کریں گے تو۔اراکات نے خبردارکیاکہ یہ حقیقت میں نہ صرف پورے خطے بلکہ عالمی دنیاکو کوبدامنی کی طرف دھیکلنے کے مترادف ہے۔