ٹرمپ کا القدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ افسوسناک

ہرقیمت پرتشددسے بچنے کیلئے کوششوں کو بروئے کارلایا جائے،فرانسیسی صدر

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:38

الجائرز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈٹرمپ کے القدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کوافسوسناک قراردیاہے اورہرقیمت پرتشددسے بچنے کیلئے کوششیں بروئے کارلانے پرزوردیاہے ۔

(جاری ہے)

الجیریاکے سرکاری دورے کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب میں میکرون نے پختہ عزم کااعادہ کیاکہ فرانس اوریورپ دوریاستی حل کیلئے اپنے مؤقف پرقائم ہیں ،جس میں اسرائیل اورفلسطین امن اورسلامتی کے ساتھ عالمی سطح پرتسلیم شدہ سرحدوں کے اندرایک دوسرے کے ساتھ رہیں اور بیت المقدس دونوں ریاستوں کادارالخلافہ ہو،انہوںنے تمام فریقین سے پرسکون رہنے اورذمہ داری کامظاہرہ کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

ان کاکہناتھاکہ ہمیں ہرقیمت پرتشددسے گریزاورمذاکرات کوترجیح دینی چاہئے ،فرانس اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کراس سمت میں تمام ضروری اقدامات کرنے کوتیارہے۔

متعلقہ عنوان :