سٹیل مل کی بحالی کیلئے کوششیں خوش آئند ہے ،راجہ عدیل

لوہے کی ملکی ضروریات کیلئے درآمدات پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، بیا ن

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومتی اداروں کی جانب سے سٹیل مل کی بحالی کی کو ششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ترقیاتی کاموں اور سی پیک منصوبوں میں لوہے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے باعث سٹیل چائینہ و دیگر ممالک سے درآمد کیا جارہا ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں اور درآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر بھی کمی کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوہا مارکیٹ شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راجہ عدیل نے کہا کہ سٹیل مل کی بحالی سے لوہے کی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو ارزاں نرخوں پر لوہے کی فراہمی ممکن ہوسکے گی نیز ملکی ضروریات سے زائد لوہے کو بیرون ملک برآمدکرکے کثیر زمبادلہ بھی حاصل ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس لیے سٹیل مل کی بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ سٹیل مل کی قیمتی زمین کو اونے پونے داموں فروخت نہ کیا جائے بلکہ سٹیل ملز کی بحالی میں پیش رفت کی جائے کیونکہ اسٹیل ملز پاکستان کا بڑا قومی اثاثہ ہے اسے تباہی سے بچاکر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :