سعوی عرب فوری طورپریمن کی امدادکی اجازت دے ، ٹرمپ

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:32

․واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) ٹرمپ نے سعوی عرب کوکہاہے کہ فوری طورپریمن کی امدادکی اجازت دے ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب کوکہا ہے کہ وہ فوری طورپریمنی عوام تک پہنچانے کیلئے انسانی ہمدردی کی امداددینے کی اجازت دے۔ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے محاصرے کے باعث امریکہ کے پاس اورکوئی آپشن نہیںہے کیونکہ اس کی مذمت دنیاکی ریلیف آرگنائزیشنیںبھی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ ایک مہینہ قبل سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض پریمن کی جانب سے داغے گئے میزائل کے بعدسعودی عرب کی سرکردگی میںقائم فوجی اتحادجونے یمنی خانہ جنگی میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی موومنٹ کیخلاف بندرگاہ کامحاصرہ کرلیاتھا۔گوکہ محاصرے میں کسی حدتک نرمی کردی گئی تاہم یمن کی حالت مخدوش رہی۔ہیضہ اورخناق کی وبائیںپھوٹنے کے ساتھ ساتھ اندازاً 80 لاکھ لوگ فاقہ کرنے پر مجبور ہیں ۔اپنے ایک بیان میں امریکی صدرٹرمپ نے کہاکہ میں نے اپنی انتظامیہ میںموجودعہدیداروںکو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت سے یہ درخواست کریںکہ وہ ضروری خوراک،ایندھن،پانی اوردوائی کویمنی عوم تک پہنچانے کی مکمل اجازت دیں۔انہوںنے کہاکہ ایسا فوری طورپرانسانی ہمدردی کی وجوہات کیلئے کریں۔

متعلقہ عنوان :