امریکی سینیٹ نے ٹیکس بل کے بارے میں ہائوس سے بات چیت جاری رکھنے کیلئے ووٹ دیدیا

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) امریکی سینیٹ نے ٹیکس بل کے بارے میںہائوس سے بات چیت جاری رکھنے کیلئے ووٹ دیدیا۔غیرملکی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کے ری پبلکن اراکین ٹیکس بل پرباہمی اختلافات ختم کرنے اورخودساختہ 22 دسمبرکی ڈیڈلائن سے پہلے حتمی بل پرباہم رضاء مندہونے کی پہلی علامت کے طورپر امریکی ایوان زیرین یعنی کانگریس سے جاری ٹیکس قانون سازی کیلئے بات چیت پرمتفق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ری پبلکن اراکین کی اکثریتی سینیٹ نے 51-47 سے برتری حاصل کی۔ڈیموکریٹ اراکین حزب اختلاف میںتھے۔ووٹنگ کا مقصد گزشتہ ہفتہ منظورکی جانیوالی ٹیکس بل سے ہائوس کے حریف اراکین کوراضی کرنے کیلئے باقائدہ کانفرنس گفت وشنیدشروع کرناہے۔حالیہ اقدام اوراس ہفتہ کئے جانیوالے دیگراقدامات کے باعث کانگریس ایک قدم مزیدآگے آئے گاتاکہ ٹیکس اوورہال کوقانون میں شامل کرنے کیلئے ارسال کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :