نمل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’بزنس لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ‘‘ پر قومی کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کی فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سی" بزنس لیڈر شپ اور مینجمنٹ پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر عبداللہ تھے جبکہ ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم ،ڈائریکٹر جنرل نمل محمد ابراہیم،گیسٹ اسپیکر قائمقام صدر راولپنڈی چیمبر ناصر مرزا، سابق صدر راولپنڈی چیمبر راجہ عامر اقبال،ڈینز، ڈائریکٹرز، صدور شعبہ اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں شرکاء نے بزنس کی تعلیم سے وابستہ طلباء کو بجائے ملازمتیں ڈھونڈنے کے کاروبار کرنے کی ترغیب دی اور انفرادی ترقی کی بجائے اجتماعی ترقی پر زور دیا گیا اور انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے مابین روابط کو فروغ کے حوالے سے موضوعات پر تفصیل سے بات کی گئی۔ کانفرنس میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔