عوام کے تعاون کے بغیر کسی مہم کو کامیاب نہیں بنا یا جاسکتا، خلیل احمد نئیراعوان

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:30

اٹک 7دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹک خلیل احمد نئیراعوان نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں عوام کے تعاون کے بغیر کسی مہم کو کامیاب نہیں بنا سکتے ، ترقی یافتہ ممالک بھی اپنی آ گاہی مہم کے ذریعے ہی عوام میں اچھے برے کا شعور اجا گر کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گرد و نواح میں نئی آباد کالونیاں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس عوامی مشکل کو تسلیم کرتا ہوں جس کیلئے تحصیل میونسپل کمیٹی عنقریب ہی میونسپل کمیٹی کے 18وارڈوں سے کچرا اٹھانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہلخانہ اپنے گھروں کا کچرا کسی شاپر میں ڈال کر اپنے گھر کے باہر رکھیں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ اپنے کچرے کوکسی دوسرے گھر کے سامنے نہ پھینکیں اس رکشہ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر گھر کے سامنے پڑا ہوا کچرا اٹھا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کی وساطت سے میں شہر کے دوکانداروں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی دوکان کی صفائی دوکان بند کرنے سے پہلے یہ کچرا اپنی دوکان کے سامنے رکھ دیں تا کہ صفائی کرنے والے اسے اٹھا لیں ۔