کراچی سے براستہ پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس حاد ثے سے بال بال بچ گئی

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:30

اٹک 7دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) کراچی سے براستہ پشاور جانے والی 19اپ خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حاد ثے سے بال بال بچ گئی ۔

(جاری ہے)

سٹیشن ماسٹر اٹک شیخ جاوید احمد اور اور ٹریفک انسپکٹر سید واجد علی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ 19اپ خوشحال ایکسپریس کراچی سے براستہ اٹک پشاور جارہی تھی کہ صبح 6بجکر 20منٹ پر پلیٹ فارم پر داخل ہو تے ہی اس کے انجن کا پہیہ پٹڑی سے اتر گیا۔ اس حادثے کی وجہ سے دیگر دوسرے شہروں میں جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔ ایک سوال کے جواب پر سٹیشن ماسٹر نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے پشاور سے ایک تین رکنی ٹیم نے انکوائری شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :