بھمبر، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں جھگڑا،کلرک راجہ سیف اللہ شدید زخمی، ملزم محمد بوٹا گرفتا ر

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:30

بھمبر ۔ 07 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں جھگڑا، محکمہ مال کے نائب قاصد محمد بوٹا نے اکائونٹ آفس میں جا کر دوران ڈیوٹی اے جی آفس کے کلرک راجہ سیف اللہ اور گلزار احمد نائب قاصد حملہ آور ہو کر کرسیوں اور مکوں سے مارنا شروع کردیا، جس سے راجہ سیف اللہ شدید زخمی ہو گیا اور نائب قاصد گلزار احمد نے بھاگ کر جان بچائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے جی آفس بھمبر میدان جنگ بن گیا جس وقت محکمہ مال کے نائب قاصد محمد بوٹانے اکائونٹ آفس کے کلرک راجہ سیف اللہ اور نائب قاصد گلزار احمد کو گالیاں دینی اور دفتر کی کرسیوں اور مکوں سے حملہ کر دیا جس سے راجہ سیف اللہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ گلزار احمد نائب قاصد نے بھاگ کر جان بچائی اے جی آفس کی طرف سے پولیس کو محمد بوٹا کے خلاف درخواست دے دی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم محمد بوٹا کو گرفتا رکرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :