بھمبر، ملزم نعیم الیاس عرف پونڈی کی مقدمہ نمبر 32میں سینئر سول جج نے ضمانت مسترد کردی

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:30

بھمبر ۔ 07 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ملزم نعیم الیاس عرف پونڈی کی مقدمہ علت نمبر 32میں سنئیر سول جج سماہنی نے ضمانت مسترد کردی، ملزم نے ڈکیتی چووری مکان گرانا گاڑی کو آگ لگائی 436/333 186/147 148/149 427/337جیسے سنگین جرم کا ارتکاب کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سال قبل بھمبر احاطہ کچہری میں بری سینٹ رہنما ظہیر نثار اور اشفاق احمد پر پستول 30بور سے حمل کرنے کی کوشش کی تھی اور ملزم کو ڈیوٹی تعینات پولیس نے گرفتار کرلیا تھا اور بعد ازاں ملزم کو اس مقدمہ میں ضمانت ہونے پر چوکی پولیس نے مقدمہ علت نمبری 133میں گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کی تفتیش جاری ہے۔

ملزم نے سینیئر سول جج سماہنی سے اس مقدمہ میں ضمانت کی استدعا کی تھی لیکن سول جج سماہنی نے ضمانت مسترد کردی ہے، تا ہم ملزم سے دیگر انکشافات کی بھی توقع ہے۔ اس موقع پر برطانیہ پلٹ رہنما ظہیر نثار نے چوکی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ ملزم انتہائی خطر ناک اور کرائم مانند ہے اس سے تفتیش کرکے بہت سے دیگر جرائم کی معلومات کی جا سکتی ہے۔