مسلم لیگ (ن )کی حکومت کا جہاز عنقریب ڈوبتا دکھائی دے رہا ہے

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:30

مسلم لیگ (ن )کی حکومت کا جہاز عنقریب ڈوبتا دکھائی دے رہا ہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبا ر۔7دسمبر2017ء):تجزیہ کار عامر متین نے کہا ہے کہ طاہرالقادری سے زیادہ پیر حمیدالدین سیالوی کا اعلان زیادہ خطر ناک ہے ۔

(جاری ہے)

پیر حمیدالدین سیالوی نے ن لیگ حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان تو کیا ہے جو بعد میں دھرنا بھی بن سکتا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ 15ایم این اے کے استعفے ان کی جیب میں پڑے ہیں اور 10وہ لوگ ہیں جو اسمبلی میں ناراض دکھائی دے رہے تھے ۔

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت ڈوبتا ہوا جہاز دکھائی دے رہا ہے ہر کوئی دائیں بائیں جانے کے لئے رائیں تلاش کر رہا ہے ۔آہستہ آہستہ مسلم لیگ ن کو اپنی شکت نظر آنے لگی ہے ۔اور اس وقت نواز شریف کو صرف خود کو بچانے کی پڑی ہوئی ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں