قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس، قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 19دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوان۔ جمعرات کو اجلاس میں قومی اسمبلی کی50ویں اجلاس کو جاری رکھنے سے متعلق کمیٹی ممبران سے رائے لی گئی۔ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 19دسمبر تک جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ناجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت دیگر قانون سازی سے متعلق اہم امور کوزیر بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں چوہدری برجیس طاہر وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان ، شیخ آفتاب احمد وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور، چوہدری محمد اشرف ممبر، سید نوید قمر ممبر،میراعجاز حسین جاکھرانی ممبر، ڈاکٹر شیریں مہرالنساہ مزاری ممبر، ، غلام سرور خان ممبر، اقبال محمد علی ممبر،شیخ صلاح الدین ممبر اور صاحبزادہ طارق اللہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :